• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

خدمات کا اعتراف: پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امریکی اعزاز

شائع March 27, 2017 اپ ڈیٹ March 28, 2017
تصویر بشکریہ عادل حیدر فیس بک
تصویر بشکریہ عادل حیدر فیس بک

واشنگٹن: امریکا میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کیے جانے والے اعزازی میڈل’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا۔

میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، جبکہ میڈیکل ڈاکٹر کی تعلیم 1998 میں آغا خان یونیورسٹی سے حاصل کی۔

بعد ازاں عادل حیدر پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگئے اور انہوں نے وہاں رہائش کے لیے درخواست دے دی، جس کے بعد وہ ٹراما سرجن کے طور پر پریکٹس شروع کرنے کا موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مسرت اور عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کی کہ ایوارڈ تقریب میں ان سے زیادہ اہل اور ایوارڈ کے مستحق افراد موجود تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سب امریکا میں ہی ممکن تھا‘، امریکا کے خواب زندہ رہنے چاہیئے، اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی مزید حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل یہاں آتی رہے۔

ڈاکٹر عادل حیدر نے اس موقع پر اپنے اہل خانہ، دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پروفیشنل سوشل ویب سائٹ لنکڈ اِن کے پروفائل کے مطابق ڈاکٹر عادل حیدر 170 سے زائد مقالے لکھ چکے ہیں، جبکہ انہوں نے 100 سے زائد رسرچ کرنے والے افراد کو گائیڈ لائن فراہم کی یا ان کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: 2 پاکستانی خواتین کے لیے اعزاز

ڈاکٹر عادل حیدر اس وقت امریکا کے برگھم اینڈ وومینز ہاسپیٹل کے سرجری اینڈ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں بطور کیسلر ڈائریکٹر اور ہارورڈ اسکول میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

لنکڈ اِن پر اپنے پیج پر انہوں نے لکھا ہے کہ’ صحت کے شعبے میں عدم مساوات کا خاتمہ، مریضوں کے لیے صحت کی سہولتیں آسان بنانا اور ان پر توجہ دینا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ ’ایلس آئی لینڈ‘ کا اعزازی میڈل ہر سال ان امریکی شہریوں کو دیا جاتا ہے، جو اپنی محنت سے امریکی سماج کی زندگی کو بہتر کرنے میں خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

یہ اعزازی میڈل 7 سابق امریکی صدور، کئی عالمی رہنما اور 2 نوبیل انعام یافتہ افراد بھی حاصل کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024