• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اقوام متحدہ کے چھ کارکن جنوبی سوڈان میں قتل

شائع March 27, 2017

اقوام متحدہ کا کہنا ہے سوڈان کے جنوبی علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے 6 امدادی کارکنوں کو ہلاک کردیا جو سول وار سے متاثرہ قحط زدہ ملک میں تازہ حملہ ہے۔

سوڈان میں سماجی کاموں میں مصروف ایک کارکن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق کینیا اور دیگر تین کا تعلق جنوبی سوڈان سے تھا جو مقامی امدادی گروپ کے لیے کام کرتے تھے۔

مقتولین پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ دارالحکومت جبہ سے مشرقی قصبے کی طرف جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے کار کو روکا اور 'انھیں گاڑی سے باہر نکال کر گولی مار کر ہلاک کردیا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین سالوں سے سول وار میں مبتلا جنوبی سوڈان میں کئی امدادی تنظیموں کو رسائی نہیں ملی جبکہ سماجی کارکنوں پر حملے اور امدادی سامان کو لوٹنے کے واقعات بھی عام ہیں۔

جنوبی سوڈان میں تنازعات کے باعث 25 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جس کی وجہ سے شدید انسانی بحران پیدا ہوا ہے جبکہ قحط سے ایک لاکھ افراد متاثر ہوئے اور مزید 10 لاکھ افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) کے اہلکار یوکین آووسو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'میں گزشتہ روز جنوبی سوڈان میں ہونے والے بدترین قتل کے واقعے سے دکھی ہوں جہاں 6 بہادر امدادی کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا'۔

یہ خبر 27 مارچ 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024