• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

طاہر القادری کی طبیعت ناساز، کینیڈا کے ہسپتال میں داخل

شائع March 27, 2017

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کو آنتوں کی تکلیف کے باعث کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

عوامی تحریک کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی حالت بہتر ہے تاہم انھیں علاج کی غرض سے چند دن ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کا ہارٹ اور بلڈ پریشر کے حوالے سے علاج پہلے سے جاری ہے۔

مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مزید ٹیسٹ ہو رہے ہیں جن کی رپورٹ آئندہ 10 گھنٹوں بعد موصول ہو گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری 2005 سے کینیڈا میں مقیم ہیں، جن کے پاس وہاں کی شہریت بھی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری اوائل عمر ہی سے انقلابی رجحانات کے حامی ہیں، جون 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت کے بعد انھوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اسلام آباد دھرنے میں بھی شرکت کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ARA Mar 27, 2017 05:02pm
کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو ??? Since my childhood, I thought that Canada's capital was Ottawa.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024