• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شاداب کا ڈیبیو پر عالمی ریکارڈ

شائع March 26, 2017 اپ ڈیٹ March 27, 2017
شاداب خان نے پہلے اوور میں لینڈل سمنز سمیت دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان نے پہلے اوور میں لینڈل سمنز سمیت دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں شاداب خان کو ڈیبیو کرایا گیا اور انھوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

اسپنر نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ چار اوورز کے کوٹے میں صرف سات رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

اگر کامران اکمل ویسٹ انڈین بلے باز کیرون پولارڈ کا کیچ نہ گراتے تو وہ چوتھی وکٹ بھی اپنے نام کر لیتے لیکن اس کے باوجود بھی وہ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

شاداب نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیبیو پر سب سے کم رنز دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کینیڈا کے باؤلر اسٹیون والش کے پاس تھا جنھوں نے نو سال قبل برمودا کے خلاف میچ میں چھ رنز کے عوض دو وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

شاداب کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں صرف 111 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024