• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاک-چین تعلقات کسی کے لیے خطرہ نہیں: اعزاز چوہدری

شائع March 26, 2017

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جب کہ روس کے ساتھ قریبی تعلقات کی کوششوں سے پاکستان کے امریکاکے ساتھ روایتی تعلقات پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

امریکی میڈیا سے اپنی پہلی بات چیت میں واشنگٹن میں نئے تعینات ہونے والے سفیر اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، اور خطے کے دوسرے ممالک کو پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات کو اپنے لیے خطرے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کیوں کہ عسکریت پسند گروپ داعش کو شکست دینا دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے، جب کہ امریکا اور چین کے درمیان ایک پل کے طور پر پاکستان کا اسٹریجک کردار بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے:اعزاز چوہدری

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا مقصد علاقائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپ بھی پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

اعزاز چودھری نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اس مسئلے کو سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے واضح طور پر کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے اسلام آباد اور کابل کے اچھے تعلقات نہایت اہم ہیں کیوں کہ وہاں عدم استحکام کے فوری اثرات ایک پڑوسی ہونے کی وجہ سے پاکستان پر پڑتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024