• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان اور کترینہ پھر سے ایک ساتھ

شائع March 22, 2017
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر — بشکریہ/ سلمان خان ٹوئٹر
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر — بشکریہ/ سلمان خان ٹوئٹر

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کی جوڑی کو ہمیشہ سے ہی کافی سراہا گیا ہے اور اب یہ دونوں پھر سے اکھٹے ہونے جارہے ہیں۔

سلمان خان اور کترینہ کیف 5 سال کے بعد ایک ساتھ فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' میں کام کرتے نظر آئیں گے، جو ان کی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کا سیکوئل ہے۔

2012 کی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' میں سلمان خان نے 'ٹائیگر' اور کترینہ کیف نے 'زویا' نامی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔

اپنی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے حوالے سے سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کترینہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا 'ٹائیگر زندہ ہے میں پھر سے ایک ساتھ'۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے، ہدایت کار علی عباس ظفر نے فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے ریاست ٹیرول کا انتخاب کیا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ کی ایک تصویر کترینہ کیف کے ٹرینر ریضا کاٹانی نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے، تاہم بعدازاں ان کی بریک اپ کی خبروں نے مداحوں کا دل توڑ دیا، اب امید ہے کہ طویل عرصے بعد ایک ساتھ آنے والی ان اداکاروں کی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہو۔

تبصرے (1) بند ہیں

gari.pk Mar 22, 2017 04:50pm
ھم اس فلم کے بننے کا انتظار کریں گے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024