• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے سب سے مہنگے برگر کی فروخت

شائع March 21, 2017
— فوٹو: بشکریہ دی نیشنل
— فوٹو: بشکریہ دی نیشنل

کینسر کے مریضوں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے دبئی میں دنیا کا سب سے مہنگا برگر نیلامی میں فروخت کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 ہزار 700 اماراتی درہم کا یہ برگر پِنک کاراوان کے چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے لیے ’پنک بائٹ‘ کے نام سے ایونٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس میں اس مقصد کے لیے کُل ایک لاکھ 8 ہزار 755 جمع ہوئے۔

برگر کی نیلامی کی تقریب دبئی مال میں منعقد ہوئی جس میں حکومتی عہدیداروں اور دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

محکمہ شماریات اور کمیونٹی ترقی کے چیئرمین شیخ محمد بن عبداللہ الثانی کا کہنا تھا کہ ’میں پنک کاراوان کے آغاز سے اس کا سفیر ہوں اور مجھے آج یہاں موجود ہونے پر پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دو سال قبل ہم نے 25 ہزار 700 درہم میں ایک برگر فروخت کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور رواں سال ہم اس سے بھی آگے جانا چاہتے تھے۔‘

شیخ محمد بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ برگر کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینے اور مفت میں اس کی جلد تشخیص کے لیے خرچ کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024