• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوئٹر کا صارفین کیلئے تحفہ

شائع March 22, 2017
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو گیارہ سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر اس نے لائیو ویڈیو کو زیادہ بہتر طریقے سے اسٹریم کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اپنی 11 ویں سالگرہ پر ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین اس پلیٹ فارم پر لائیو ویڈیو اسٹریم کے لیے پروفیشنل کیمروں اور ایڈیٹنگ سافٹ وئیر کا استعمال کرسکیں گے۔

گیارہ سال پہلے جب ٹوئٹر کو متعارف کرایا گیا تھا تو وہ 140 حروف تک محدود سوشل میڈیا تھا جس میں ہیش ٹیگ، بلیو چیک مارک، ری ٹوئیٹ یا لائیکس جیسے فیچرز نہیں تھے اور صارفین بس ٹوئیٹ کرسکتے تھے۔

مگر گزرے برسوں کے دوران ٹوئٹر میں تصاویر، ویڈیوز اور لائیو ویڈیو کو متعارف کرایا گیا اور سادہ ٹیکسٹ میسجز پلیٹ فارم کی شکل مکمل طور پر بدل دی گئی۔

اب ٹوئٹر نے پیری اسکوپ پروڈیوسر اے پی آئی نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ صارفین کو بیرونی ہارڈ ویئر سے نشریات نشر کرنے اور سافٹ ویئر سروسز کو ایپ کا حصہ بنانے کا موقع دیتا ہے۔

اس اَپ ڈیٹ کے بعد کوئی بھی پیری اسکوپ پر ایچ ڈی ویڈیوز بنا کر چلا سکتا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے کہ یوٹیوب پر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹوئٹر نے لائیو اسٹریمنگ کو اپنی ایپ کا باقاعدہ حصہ بنالیا تھا۔

اب ٹوئٹر پر آپ لائیو ویڈیوز نشر کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پیری اسکوپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر کی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس پر کمپوز ٹوئیٹ بٹن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے فوٹوز اور ویڈیو کے ساتھ اب لائیو کا آپشن بھی آئے گا۔

ٹوئٹر کو توقع ہے کہ پیری اسکوپ پروڈیوسر شیئرنگ کے لیے ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024