ٹوائلٹ پیپر حاصل کرنے کیلئے بھی چہرے کی شناخت
اگر آپ بھی بیجنگ کے ’ٹیمپل آف ہیون پارک‘ کے بیت الخلا جانا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی ٹوائلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے پہلے اپنی پہچان کرانی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کی انتظامیہ نے پارک کے پبلک باتھ رومز کے باہر ایسی 6 مشینیں نصب کی ہیں جو ٹوائلٹ پیپر دینے سے قبل اس شخص کا چہرہ اسکین کرتی ہیں۔
چہرے کی شناخت کرنے والا یہ سافٹ ویئر، پارک سے ٹوائلٹ پیپر کی چوری روکنے کی کوشش کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
بیت الخلا جانے سے قبل متعلقہ شخص کو اپنے سَن گلاسز اتار کر 3 سیکنڈز کے لیے اپنے چہرے کو ٹوائلٹ پیپر جاری کرنے والی مشین کے سامنے لانا ہوتا ہے، جس کے بعد مشین پیپر کی مخصوص تعداد جاری کرتی ہے اور مزید پیپر حاصل کرنے کے لیے 9 منٹ کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔
پارک منیجر کا کہنا تھا کہ ’پارک سے ٹوائلٹ پیپر چُرانے کے زیادہ تر واقعات میں مقامی افراد ملوث ہوتے ہیں جو اپنے روزانہ کے اخراجات بچانے کے لیے یہ کام کرتے ہیں۔‘
یہ مشین ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ’ہم نے مشین بنانے سے قبل کئی خیالات پر کام کیا کہ آیا ٹوائلٹ پیپر حاصل کرنے والوں سے ان کے فنگر پرنٹس لیے جائیں، انفراریڈ کا استعمال کیا جائے یا چہرے کی شناخت کرائی جائے، جس کے بعد ہم نے چہرے کی شناخت کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ صحت کے لحاظ سے یہ سب سے زیادہ محفوظ طریقہ ہے۔