• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پانی بھی پیوں تو وزن بڑھتا ہے، عمر اکمل

شائع March 21, 2017
عمر اکمل نے خراب فٹنس اور بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ جسمانی ساخت کو قرار دیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
عمر اکمل نے خراب فٹنس اور بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ جسمانی ساخت کو قرار دیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

خراب ڈسپلن کیلئے مشہور قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ بداحتیاطی کے بجائے خاندانی جسمانی ساخت کو قرار دیا ہے۔

مقامی ٹی وی سے گفتگو میں فٹنس کے حوالے سے سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ میں آج کل بہت احتیاط کر رہا ہوں اور میرا اکثر گزارا سلاد اور پانی پر ہوتا ہے لیکن میری اور کامران اکمل کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ پانی سے بھی ہمارا وزن بڑھتا ہے۔

’ہم پانی بھی پیتے ہیں تو وہ بھی لگتا ہے۔ ہم چھ بھائیوں کی ساخت ایسی ہے کہ اگر ہم پانی بھی پیتے ہیں تو وہ بھی لگتا ہے، ہم بھائیوں میں صرف عدنان کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ وی جو بھی کھا لے وہ ویسا ہی رہے گا‘۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کی فٹنس کو مستقل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ورلڈ ٹی20 2016 کے بعد خراب فٹنس اور ڈسپلن کو بنیاد بنا کر عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن وہ کوئی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں بھی عمر اکمل کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی تھی اور لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

مستقبل خراب کارکردگی اور فٹنس کے سبب انہیں رواں ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی20 یا ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024