• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ

شائع March 21, 2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کے ملوث ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے برطانیہ جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے دو رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ: 5 کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ناصر جمشید کے کردار پر انہیں معطل کر دیا تھا۔

آفیشلز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم اور بورڈ کے قانونی منیجر سلمان نصیر ویزا موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر برطانیہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'عمر اکمل کو بھول جانا چاہیے'

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور یسف نامی بکی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا جہاں ضمانت پر بعد میں تینوں کو رہا کردیا گیا تھا تاہم ناصر جمشید کا پاسپورٹ حکام نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔

پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ناصر جمشید کے انگلش بکیز کے ساتھ روابط ہیں اور انہوں نے ہی اس مقدمے کے دو مرکزی ملزمان خالد لطیف اور شرجیل خان کا بکیز سے رابطہ کروایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024