• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سفاری پارک کے قریب رینجرز کی کارروائی،اسلحہ برآمد

شائع March 21, 2017

کراچی: رینجرز نے شہر قائد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سفاری پارک میں کارروائی کے دوران بند اسٹور سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کا عکس—.
رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کا عکس—.

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 'پاکستان رینجرز سندھ کو انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر یہ اطلاع ملی کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سیکرٹریٹ کے محمد انور کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنے زیر نگرانی گو ایش (Go Aish) ایڈونچر پارک میں دہشت گردوں کے ذریعے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود چھپایا ہوا ہے'۔

پریس ریلیز کے مطابق 'پاکستان رینجرز سندھ نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا جو پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپایا گیا تھا'۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 16 ایس ایم جی، 2 ریپٹر، چھ 7 ایم ایم رائفل، تین 223 بور رائفلیں اور ایک 30 بور رائفل سمیت دیگر اسلحہ شامل تھا۔

رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا اور مذکورہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز
رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز

رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز
رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024