• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: 24 مارچ سے سماعت کا آغاز

شائع March 20, 2017

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2017 میں اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طورپر ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کے لیے تشکیل کردہ ٹریبیونل نے کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور 24 مارچ سے ابتدائی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تین رکنی ٹریبیول نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 24 مارچ کو صبح 11 بجے سے ابتدائی سماعت کا آغاز کرے گا۔

ٹریبیونل نے پی سی بی، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

تین رکنی ٹریبیونل کی سربراہی سابق جسٹس اصغر حیدر کررہے ہیں جبکہ اراکین میں پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان و منیجر وسیم باری شامل ہیں۔

اسپاٹ فکسنگ: ٹریبونل اراکین تفتیش کا حصہ بننے پر رضامند

قبل ازیں اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائے گئے ٹریبونل کے اراکین نے تفتیش کا حصہ بننے کی رضامندی ظاہر کردی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی زیر سربراہی ایک ٹریبونل قائم کیا تھا جس میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری بھی شامل ہیں۔

ٹریبونل کے اراکین کو تعیناتی کا اعلامیہ گزشتہ ہفتے اس وقت ارسال کیے گئے تھے جب خالد لطیف اور شرجیل خان نے پی سی بی کو مطلع کیا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

17 مارچ کو ٹریبونل کے اراکین نے تفتیشی عمل کا حصہ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی تھی جس کے بعد اب ٹریبونل کارروائی کا آغاز کرے گا۔

اگر کھلاڑی اپنے اوپر لگے الزامات کا اقرار کر لیتے تو یہ معاملہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کے پاس چلا جاتا جو پھر کھلاڑی کو سزائیں سنانے کا حق رکھتے تھے۔

ٹریبیونل نے قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کردیا ہے اب 24 مارچ سے شروع ہونے والی سماعت جت دوران کھلاڑیوں کی جانب سے جواب جمع کرانے پر مقدمے کے فیصلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ کے بعد اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے سر اٹھایا تھا جس کے بعد پی سی بی نے کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر 10 فروری کو شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

بعدازاں ناصرجمشید، فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور بلےباز شاہ زیب حسن کو بھی عبوری طور پر معطل کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024