• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

بھکر، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

شائع March 19, 2017 اپ ڈیٹ March 20, 2017

پنجاب کے شہر بھکر کے علاقے کلورکوٹ روڈ پر تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر رکشے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھکر شہر سے اٹک جانے والی بس کلورکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والے رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں موٹر سائیکل میں سوار دو بچے جانبر نہ ہوسکے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیے گئے دیگر سات زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا ہے۔

شہریوں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثا جائے حادثہ اورہسپتال میں جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا، مشتعل شہریوں نے بس کے شیشے توڑ ڈالے اور بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب بھکر کے ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025