• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی آئی اے طیارے کے کاک پٹ میں مسافر کی موجودگی کا انکشاف

شائع March 19, 2017

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے کاک پٹ میں بیٹھ کر سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز کے دوران جہاز کے پائلٹ کیپٹن طارق جاوید کی جانب سے مذکورہ شخص کا نام لے کر اناؤنسمنٹ کی گئی تاہم جب اس شخص نے فضائی عملے سے رابطہ نہ کیا تو اس شخص کا سیٹ نمبر بتاکر فضائی میزبانوں کو اس کے پاس بھیجا گیا۔

بعد ازاں فضائی عملہ سیٹ نمبر فائیو سی کے مسافر کو لے کر کاک پٹ میں گیا جہاں وہ مسافر کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ تک کاک پٹ میں ہی موجود رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پرواز میں 7 مسافروں کےکھڑے ہوکر سفرکرنے کا انکشاف

خیال رہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کسی بھی قسم کے غیر متعلقہ شخص کی کاک پٹ میں موجودگی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس سلسلے میں موقف جاننے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو بھی اس حوالے سے میسج کیا گیا لیکن ان کا بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جہاز کے کاک پٹ میں مسافر کو بٹھا کر سفر کرانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں اضافی مسافروں کے سوار ہونے کے باعث 7 مسافر 3 گھنٹے سے زائد کی پرواز کے دوران کھڑے رہنے پر مجبور رہے تھے۔

بوئنگ 777 ایئرکرافٹ میں جمپ سیٹس کے ساتھ 409 نشستوں کی گنجائش ہوتی ہے، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں 416 مسافر سوار تھے۔


کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024