• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ہاکی میچ برابر

شائع March 18, 2017

پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 2-0 کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار واپسی کرکے میچ کو برابرکردیا۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کو 2-2 سے برابر کردیا تاہم پہلے میچ میں شکست کے باعث سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے۔

ویلنگٹن نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم نیوزی لینڈ کو گول کرنے کا موقع نصیب ہواجب سیم لین نے پنالٹی کارنر پر گیند کو ہدف تک پہنچا دیا۔

پاکستانی ٹیم کو دو دوفعہ گول کرنے کا بہترین موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسرا گول پاکستانی دفاعی کھلاڑی کی سنگین غلطی کے باعث ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ سے باہر رکھ دیا گیا

میزبان ٹیم کے میک ویلکوکس نے گیند پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے شاندارگول کردیا اور ٹیم کی برتری کو بھی دوگنا کردیا۔

پاکستانی ٹیم کو جلد ہی گول کرنے کے لیے پانچویں مرتبہ پنالٹی کارنر ملا اور اس مرتبہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ابوبکر نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا اور گول کرکے خسارے کو 2-1 کردیا۔

کپتان حسیم خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرا گول کیا اور میچ بھی 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

نیوزی لینڈ نے آخری کوارٹرمیں گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے لیکن اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں 3-2 سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024