• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

شائع March 18, 2017

لاہور: ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے جھگڑے کی وجہ سے طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔

دونوں مسافروں اور جہاز کے عملے کے رکن کو ایئرپورٹ پر طبی امداد دی گئی—۔ڈان نیوز
دونوں مسافروں اور جہاز کے عملے کے رکن کو ایئرپورٹ پر طبی امداد دی گئی—۔ڈان نیوز

ڈان نیوز کے مطابق سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے درمیان دوران پرواز جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا ہائی تک پہنچ گئی۔

بوئنگ 777 کے عملے نے مسافروں میں بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو ایک مسافر نے عملے سے بھی ہاتھا پائی کی کوشش کی، جس کے بعد طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انھیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہندوستانی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ایئرپورٹ حکام سے کلیئرنس ملنے کے بعد طیارہ دوبارہ بیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔

اس سے قبل گذشتہ برس نومبر میں بھی ہندوستان کی ایک نجی ایئرلائن کے ایک طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

نئی دہلی سے دوحا جانے والے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرول سے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:'ٹائر پھٹنے' کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جس کے بعد بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، جہاں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈاکٹروں نے بھارتی مسافر کا معائنہ کیا، تاہم موہن سنگھ نامی بھارتی مسافر کا اس دوران انتقال ہوگیا، جس کے بعد پائلٹ کی درخواست پر مسافر کی میت کو کفن میں لپیٹ کر طیارے کے ساتھ ہی روانہ کردیا گیا تھا۔

اکتوبر 2016 میں بھی 2 غیر ملکی ایئر لائنز نے میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024