• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر پختونخوا: سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک

شائع March 17, 2017

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے مِچنی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان کے مطابق ’ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مچنی کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کیا۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پیرا ملٹری فورس نے آپریشن کے دوران اسلحے اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: خیبرایجنسی: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

قبل ازیں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملے کی کوشش کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024