• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ سے باہر رکھ دیا گیا

شائع March 17, 2017

ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن (ایم ایچ سی) نے پاکستانی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر کرکے مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی ہے۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایم ایچ سی نے 26 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کیا ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا، خیال رہے کہ 1983 میں اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم لگاتار اس میں حصہ لیتی رہی ہے جبکہ 1999، 2000 اور 2003 میں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی چمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا تھا جبکہ 6 مرتبہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2011 میں اذلان شاہ ہاکی کے فائنل تک رسائی کرسکی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس کے ردعمل کے طور پر ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں ایم ایچ سی کی جانب سے پاکستان کو ایونٹ کے لیے دعوت نہ دینے پر پی ایچ ایف کی تشویش سے وزارت کھیل کو آگاہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:بھارت نے ہاکی ورلڈکپ کیلئے ویزہ نہیں دیا: پاکستان

پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینیئر کا کہنا تھا کہ وہ ایم ایچ سی کے ساتھ معاملے کو اٹھانے کے لیے ایشین ہاکی فیڈریشن کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔

شہباز احمد نے ملائیشیا میں ہاکی کی مقبولیت کے لیے پاکستان کی برسوں سے جاری خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ایم ایچ سی کے اس فیصلے نے ہمیں مایوس کردیا ہے کیونکہ اذلان شاہ کپ ہمارے لیے جون میں لندن میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع تھا'۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے اس کے متبادل منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پی ایچ ایف اب ارجنٹینا، بیلجیم، اسپین اور جرمنی سے قومی ٹیم کے چند میچوں کے انعقاد کے لیے کوششیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو جونیئرہاکی ورلڈ کپ سے روک دیا گیا

پی ایچ ایف کے لیے ہندوستان میں منعقدہ جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم کی عدم شرکت کے بعد اذلان شاہ سے بھی باہر ہونا ایک بڑا دھچکا ہے۔

تاہم پی ایچ ایف کے چند اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گزشتہ سال ایف آئی ایچ کے صدر کا انتخاب جیتنے والے ہندوستانی نریندر باترا پر ہاکی کی عالمی برادری کی جانب سے اس وقت پاکستان کے ساتھ سرد مہری کا الزام عائد کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024