• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان اغوا

شائع March 15, 2017
بلوچستان کے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان—۔فوٹو/ بشکریہ سید علی شاہ
بلوچستان کے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان—۔فوٹو/ بشکریہ سید علی شاہ

کوئٹہ: بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن عبداللہ جان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ جان کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان کو ہدایات جاری کیں کہ مغوی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

عبداللہ جان کی بازیابی کے لیے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے وزیر کا بیٹا پشین سے اغواء

صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو فرقہ وارانہ کشیدگی اور شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا شکار ہے۔

بلوچستان میں مختلف تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں، سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کے اغوا کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پانچ ہندو بچے اغوا

گذشتہ برس مئی میں بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغوا کرلیا تھا۔

اس سے قبل مئی 2014 میں بھی بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے نامعلوم مسلح افراد نے اسکول جانے والے ہندو برادری کے پانچ بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024