• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: محمد عرفان کو معطل کردیا گیا

شائع March 14, 2017

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے قواعد کی خلاف ورزی پر عارضی طور پرمعطل کر دیا۔

پی سی بی نے محمد عرفان کو بکیز سے رابطے رکھنے پر معطل کرکے انہیں چارج شیٹ بھی تھما دی۔

ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے خلاف پی سی بی کے پاس شواہد بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز محمد عرفان پاکستان کر کٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

انہوں نے ٹریبیونل کو بتایا تھا کہ وہ والد کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھے، اسی لیے پی سی بی کو بکیز سے رابطہ کرنے کے حوالے سے نہیں بتا سکے، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی فکسنگ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:شرجیل خان، خالد لطیف پی ایس ایل سے باہر

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے انسداد کرپشن قوانین کے آرٹیکل 2.2 اور 2.4 کی خلاف ورزی کی ہے، انھوں نے چاہے کسی قسم کی کوئی فکسنگ کی ہو یا نہ کی ہو لیکن بکیز سے رابطہ ہونے کے بعد انھیں پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہیئے تھا۔

مذکورہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عرفان کو چارج شیٹ دے دی گئی اور ساتھ ہی انہیں 14 دن کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوپننگ بلے باز شاہ زیب حسن بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے خالد لطیف اور شرجیل خان پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر پی سی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ'پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، ہم کھلاڑیوں کی کسی کرپٹ سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے'۔

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Ahmad Qasrani Mar 14, 2017 02:26pm
Your prime minister is facing couroption case in court. ayan ali out of country *(Danky ko chot per). PCB messing with players to destroying pakistan cricket.
KHAN Mar 14, 2017 05:04pm
السلام علیکم: اگر عرفان نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک بار پھر گزارش ہے کہ کارروائی کا آغاز کیا جائے، نمبر سب کا آجائے گا۔خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024