• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہیٹی: مسافر بس راہگیروں پر چڑھ گئی،34 ہلاک

شائع March 12, 2017

پورٹ پرنس: کیریبیئن ملک ہیٹی میں ایک ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واقعہ ہیٹی کے شہر گونائیوس میں پیش آیا جو دارالحکومت پورٹ پرنس سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہیٹی کے سول پروٹیکشن آفس کے سربراہ میری ایلٹا جین بپتست نے بتایا کہ 'ایک تیز رفتار مسافر بس نے پہلے دو راہ گیروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا'۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹی کی بسوں پر فٹبالرز کا راج

انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ڈرائیور نے بس کو لے کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کوشش کے دوران سڑک کنارے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے میوزیکل بینڈ کے ارکان پر بس چڑھ گئی جس کے نتیجے میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر موجود دیگر موسیقاروں اور مشتعل افراد نے بس کو گھیرے میں لے لیا اور اس پر پتھراؤ کیا۔

بعض مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی حالانکہ بس میں مسافر بھی موجود تھے تاہم پولیس نے بس میں سوار تمام مسافروں اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ تھا یا پھر ڈرائیور نے جان بوجھ کر راہ گیروں کو نشانہ بنایا۔


کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024