• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رونالڈینیو کی دورہ پاکستان کی تصدیق

شائع March 12, 2017

برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ایک نمائشی میچ بھی کھیلیں گے۔

دو مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ٹائٹل جیتنے والے رونالڈینیو نے اپنے دورے کی تصدیق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ 'پاکستان میں آ رہا ہوں'۔

ڈان نیوز کے مطابق رونالڈینیو پاکستان میں ایک نمائشی کھیلیں گے جس کے لیے ان کا منتظمین سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

رونالڈینیو نے 2004 اور 2005 میں فیفا کے بہترین فٹبال پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

وہ 97 میچز میں برازیل کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2002 میں ورلڈکپ وننگ ٹیم کا حصہ تھے جب کہ اس کے علاوہ رونالڈینیو دنیا بھر کی لیگز میں بھی کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ پہلے برازیل کے کوچ رمیلڈو سانچیز نے بھی لیاری کا دورہ کرکے بچوں کو فٹبال کے گر سکھائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024