• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مارلن سیمیولز، پاک فوج کا حصہ بننے کو تیار

شائع March 11, 2017
—فوٹو: پی ایس ایل
—فوٹو: پی ایس ایل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مارلن سیمیولز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کی سیکیورٹی کو سراہتے ہوئے پاک فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے مارلن سیمیولز نے لیگ کے فائنل کے حوالے سے ٹویٹرمیں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں سیکیورٹی اعلیٰ درجے کی تھی'۔

سیمیولز نے پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جنرل اگرمیرے بازو پر بیج لگا دیں گے تو میں پاکستان آؤں گا اور جب بھی آپ مجھے فوج کا حصہ بنانا چاہیں میں پاک فوج کا حصہ بنوں گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں جمیکا میں ایک جنرل ہوں اسی لیے میں لاہور میں آرمی وردی میں تھا میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سیلوٹ پیش کرتا ہوں'۔

میری دعا ہے کہ 'اس جیت کے ساتھ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور جلد ملاقات ہوگی کیونکہ میں دوبارہ پاکستان آؤں گا'۔

مارلن سیمیولز نے کہا کہ 'پاک فوج کی جانب سے ہماری اس کوشش کو سراہنے پر فخر ہے، میرے لیے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا بہت خطرناک تھا لیکن اس کامیابی کے پیچھے ٹیم کی کوششیں ہیں اور پاک فوج کی بدولت ہوا جنھوں نے اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی فراہم کی'۔

پشاورزلمی کے بلےباز نے کہا کہ 'میں پرامید ہوں کہ پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے گی اور میں بھی پاکستان آؤں گا، جمیکا میں بہت سارے پاکستانی میرے دوست ہیں اور میرے دل میں پاکستان ہے'۔

انھوں نے کہا کہ 'میں مرتے دم تک پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے مہم میں حصہ لوں گا'۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایس ایل 2017 کی فاتح ٹیم پشاورزلمی اور اس کی انتظامیہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:کرکٹ نے قوم کو آپس میں جوڑ رکھا ہے: آرمی چیف

جنرل قمر باوجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ لاہور آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کردیا۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی اورانگلش بلےباز ڈیوڈ ملان نے بھی جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ 'پاک آرمی کے سربراہ کی جانب سے اتنی عزت دینے پر فخر ہے، انھوں نے پی ایس ایل فائنل اور کرکٹ کی واپسی کے لیے شاندار خدمت انجام دی'۔

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

پشاورزلمی نے 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مشہور کھلاڑی کیون پیٹرسن، رلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے لیگ کے فائنل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کے متبادل کے طورپر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ریاد ایمرتس، مورن وین ویک، بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے شین اروائن اور ایلٹن چیگمبورا کو لاہور بلایا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Mar 12, 2017 12:04am
kuch ziyada ho gya samuel bhai,, i am worring about your IPL future;( thanks for such nice nice words bro,,

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024