• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

شائع March 11, 2017
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی—۔فائل فوٹو
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی—۔فائل فوٹو

معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی۔

اداکارہ کے وکیل محمد علی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک (جن کا اصل نام زاہدہ ملک ہے) نے 6 جنوری 2017 کو لاہور کے فیملی جج کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

فوٹو/ قاسم ارشد—۔
فوٹو/ قاسم ارشد—۔

3 نوٹسز جاری ہونے کے باوجود اسد خٹک کی مسلسل غیر حاضری پر فیملی کورٹ کے جج محمد قیصر جمیل گجر نے 31 جنوری 2017 کو یکطرفہ طور پر خلع کا فیصلہ سنادیا اور وینا ملک کے حق میں ڈگری جاری کردی۔

مزید پڑھیں:وینا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فیصلے کے بعد وینا ملک حق مہر کے ڈھائی لاکھ درہم اسد خٹک کو واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔

وکیل علی محمد نے کیس کی بنیاد کے حوالے سے وینا ملک کا موقف بتایا کہ 'شادی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اسد خٹک کا رویہ بدلتا گیا اور وہ ایک پیچیدہ سے انسان بن گئے، جس کے نظریات کچھ منفی تھے'۔

دوسری جانب وینا ملک کے والد محمد اسلم نے بھی ڈان سے گفتگو میں خلع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اس رشتے کے خاتمے پر افسوس ہے لیکن بحیثیت والد انھوں نے بھی اس رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک سیاست میں قدم رکھنے کی خواہشمند

محمد اسلم کا کہنا تھا کہ 'اس سے قبل جب وینا کا ہندوستان میں کام کے حوالے سے تنازع سامنے آیا تھا، تو سب سے پہلے انھوں نے ٹی وی پر آکر اپنی بیٹی کی مخالفت کی تھی لیکن اس معاملے میں وینا سو فیصد حق پر ہیں'۔

انھوں نے بتایا کہ 'ہم نے 3 سال تک برداشت کیا، لیکن جھگڑے بڑھتے چلے گئے اور وینا کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا'۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'اگرچہ وینا اور اسد کا رشتہ ختم ہوگیا ہے لیکن ان کے نواسے، نواسی بھی ہیں اور یہ رشتہ ختم نہیں ہوسکتا'.

مزید پڑھیں: وینا کی عبدالستار ایدھی کو گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

یاد رہے کہ اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا'، 'زندگی 50-50' اور 'سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

وینا انڈین رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024