• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

ودیا کی فلم 'بیگم جان' تقسیم ہند اور خواتین پر مبنی

شائع March 10, 2017
ودیا بالن کی فلم 'میڈم جان' کا پہلا پوسٹر — فوٹو/ پبلسٹی
ودیا بالن کی فلم 'میڈم جان' کا پہلا پوسٹر — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم 'بیگم جان' میں تقسیم ہند کے زمانے کے حالات میں کردار کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ اس فلم میں 'میڈم' نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، جن کا کوٹھا اس تقسیم کی لپیٹ میں آگیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے حوالے سے لوگوں کے پاس جو تفصیلات ہیں وہ کتابوں سے ملی، 'بیگم جان' کی کہانی بہت متاثر کن ہوگی کیوں کہ تقسیم ہند کے دوران خواتین پر بیتنے والے واقعات پر بہت ہی کم فلمیں بنائی گئی ہیں۔

اس فلم میں تقسیم کے دوران کوٹھوں کے حالات کو پیش کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس دوران ان کوٹھوں کی خواتین نے اپنے حق کے دفاع کے لیے کیا کیا۔

ودیا بالن کے مطابق اس فلم میں اس دوران ہونے والے تشدد کو بھی دکھایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ کردار ادا کرنا کافی مشکل رہا۔

ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ 'میں ایک کوٹھے کی میڈم بنی ہوں، یہ فلم تقسیم ہند کے دور پر مبنی ہے، ہم نے فلم میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے خوف کو پیش کیا، میرے لیے یہ فلم کرنا کافی مشکل تھا کیوں کہ میں پہلی مرتبہ اس قسم کی فلم میں کام کررہی ہوں'۔

ودیا بالن نے بتایا کہ اس فلم کے ذریعے لوگ کوٹھوں پر زندگی گزارنے والی خواتین کی سوچ اور حالات کو بہتر انداز میں سمجھ پائیں گے۔

فلم 'بیگم جان' رواں سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024