• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیس بک میسنجر اب پہلے سے بالکل مختلف

شائع March 9, 2017
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے آج دنیا بھر میں اپنی میسجنگ ایپ کے لیے میسنجر ڈے نامی فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز سے بہت ملتا ہے۔

اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں آپ بتاتے ہیں کہ آپ کیا کچھ کرچکے ہیں مگر میسنجر کے اس نئے فیچر میں کیا کرنے والے ہیں کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

گزشتہ سال اس فیچر کو آزمائشی طور پر پولینڈ اور آسٹریلیا سمیت کچھ ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب سے دنیا بھر میں عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں اگر آپ میسنجر ایپ کو اپ ڈیٹ کریں تو یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں جس میں آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو فلٹرز سے سجا کر شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجائیں گی۔

اسی طرح ایکٹو ناﺅ نامی ایک اجافہ بھی کیا گیا ہے جو چیٹ کے لیے دوستوں کی تلاش اور ان سے ملاقات میں مدد دیتا ہے۔

فیس بک نے اس فیچر کے لیے میسنجر کیمرے کو بھی پہلے سے بہتر کیا ہے۔

اس سے پہلے واٹس ایپ اسٹیٹس، انسٹاگرام اسٹوریز اور فیس بک اسٹوریز کے ذریعے بھی یہ سائٹ اسنیپ چیٹ کے اسی فیچر کو چرا چکی ہے اور یہ اسے شکست دینے کا طریقہ ہے۔

لگتا ہے کہ اپنی حریف ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ سے بہت زیادہ متاثر ہے جس کے فیچرز وہ ایک کے بعد ایک چوری کررہی ہے۔

اگر آپ کو یاد نہ ہو تو ہم بتا دیتے ہیں کہ 2013 میں فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو تین ارب ڈالرز کے عوض خریدنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

فیس بک میسنجر کے ترجمان کے مطابق لوگ ہماری ایپ پر روزمرہ کے لمحات اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کرنے کے لیے آتے ہیں جس کے لیے ہم نے یہ میسنجر ڈے نامی فیچر متعارف کرایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024