• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

'پھٹیچر' کرکٹ کی عام اصطلاح ہے، پی ٹی آئی رہنما

شائع March 9, 2017

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے جو الفاظ استعمال کیے وہ کرکٹ کی اصطلاح میں بولے جاتے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 'پھٹیچر' اور 'ریلو کٹا' کے علاوہ بھی بہت سے ایسے الفاظ ہیں، جنہیں میچ کے دوران کھلاڑی استمعال کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 'آج آپ کسی بھی سابق کرکٹر سے پوچھ لیں وہ آپ کو نہ صرف عمران خان کے بیان کا مطلب بلکہ کئی ایسے اور بھی خطرناک الفاظ بتائیں گے، جنہیں وہ کرکٹ میں استعمال کیا کرتے تھے'۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے غیر ملکی کھلاڑی 'پھٹیچر' تھے: عمران خان

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگرچہ سیاست میں بات کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظم و ضبط کو قائم رکھنا ضروری ہے، تاہم وہاں بھی کئی مرتبہ اس طرح کے الفاظ استعمال ہوتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عمران خان نے اپنی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی جانب موڑتے ہوئے فائنل میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 'پھٹیچر' قرار دیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا، 'دو تین کھلاڑیوں نے نہیں آنا تھا، باقی جو 'پھٹیچر' کھلاڑی ہیں، انھوں نے تو ویسے بھی آ جانا تھا، میں تو کسی کے نام بھی نہیں جانتا، جو غیر ملکی کھلاڑی یہاں آئے'۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا، 'مجھے لگتا ہے یہ ایسے ہی کسی کو پکڑ لے کر آئے، کسی کو افریقا سے لے آئے کسی کو کہیں اور سے، ہمیں نہیں پتہ یہ کون تھے'۔

عمران خان کے اس بیان پر انہیں گذشتہ چند روز میں ناصرف سیاسی حلقوں، بلکہ عوام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ وزیر پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے اپنے بیان پر قوم سے مافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'دبئی میں ٹھیک کھلاڑی، پاکستان آکر پھٹیچر ہوگئے؟'

گذشتہ ماہ ملک کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں پی ایس ایل 2017 کا فائنل مشکل ہوتا نظر آرہا تھا، تاہم پھر کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر پنجاب حکومت نے فائنل کے انعقاد کا اعلان کیا، جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور میں فائنل کے انعقاد کے اعلان کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hasan Mar 09, 2017 10:45am
پھٹیچر ویسے کتنا آچھا لفظ ہے جس نے قوم کو ایک دم سے ہی دہشت گردی ، کرپشن، لوڈ شیڈنگ پٹرول کی قیمت پناما سمیت ہر غم بھلا دیا۔ حکمرانوں کو بھی دو دن تک پناما کی رسوای سے نجات مل گئی اور اربوں روپے سے چلنے والے سینکڑوں چینلز اور لاکھوں تنخوا لینے والے اینکرز کو بھی دو دن کا مواد اور حکمرانوں کی خدمت کرنے اور اپنی فرمان برداری ثابت کرنے کا موقع مل گیا۔ پھربھی شکایت کرتے ہیں عمران خان سوچ کر نہیں بولتے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025