• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سوزوکی سوئفٹ 2017 جنیوا موٹر شو میں متعارف

شائع March 8, 2017
— فوٹو بشکریہ سوزوکی گلوبل
— فوٹو بشکریہ سوزوکی گلوبل

معروف جاپانی کمپنی سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی سوئفٹ 2017 جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرا دی۔

سوزوکی نے اس گاڑی کے نئے ورژن میں اسے ری ڈیزائن کیا ہے جو کہ اب پہلے سے کچھ مختلف نظر آرہی ہے۔

یہ چھوٹی گاڑی ممنہ طور پر نوجوان افراد کو اپنی جانب کشش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس کا فرنٹ بالکل نیا جبکہ ہیڈ لائٹس بھی مختلف ہیں جبکہ باقی حصہ بھی پرانی سوئفٹ سے ہٹ کر ہے۔

سوزوکی نے اس میں ایندھن کی بچت کے لیے دو پٹرول انجنز دیئے ہیں جن میں سے ایک 1.2 لیٹر پٹرول انجن ہے جو کہ 89 ہارس پاور کا ہے جو کہ 65/7 میل فی گیلن کی اوسط کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ 1.0 لیٹر تھری سلینڈر پٹرول انجن بھی ہے جو کہ 109 ہارس پاور کے ساتھ 61.1 میل فی گیلن کے ساتھ ہے۔

گاڑی کے اندر مسافروں کے تحفظ کے لیے چھ ائیربیگز، ائیرکنڈیشنر، ڈی اے بی ریڈیو، بلیو ٹوتھ کنکٹیویٹی اور 4.2 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے (واضح رہے کہ پاکستان میں آمد کے بعد ان میں کیا فیچرز موجود ہوں گے وہ ابھی کہنا ممکن نہیں)۔

ڈرائیور اسسٹنس سسٹم میں ڈیٹیکشن سسٹم، لیزر سنسرز، خودکار بریکنگ اور دیگر فیچرز قابل ذکر ہیں۔

اس گاڑی کی قیمت 8999 برطانوی پاﺅنڈز (لگ بھگ ساڑھے گیارہ لاکھ پاکستانی روپے، تاہم پاکستان میں قیمت کا تعین اس کی آمد کے بعد ہوگا) ہوگی جو کہ جون 2017 میں برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024