• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان کے ’پھٹیچر‘ کہنے کے میانداد بھی حامی

شائع March 8, 2017 اپ ڈیٹ March 9, 2017

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر‘ کہنے کے بیان پر تمام حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن اس اہم موقع پر ان کے سابق ساتھی کرکٹر جاوید میانداد ان کی مدد کو سامنے آ گئے ہیں۔

پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے مخالف عمران خان نے ایونٹ کے اختتام پر غیررسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے دو تین کھلاڑیوں نے نہیں آنا تھا، باقی جو 'پھٹیچر' کھلاڑی ہیں، انھوں نے تو ویسے بھی آ جانا تھا، میں تو کسی کے نام بھی نہیں جانتا، جو غیر ملکی کھلاڑی یہاں آئے'۔

اس بیان پر تمام حلقہ احباب کی جانب سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن جاوید میانداد کو اپنے سابق کپتان کے بیان میں کوئی خراب بات نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے غیر ملکی کھلاڑی 'پھٹیچر' تھے: عمران خان

انہوں نے عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصطلاحات کرکٹ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں اور ہر کرکٹر اسے جانتا ہے، ہم کراچی میں کئی دہائیوں سے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ انہیں اس بیان میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا اور مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ تنقید سے قبل سیاق و سباق کے ساتھ بیان کا جائزہ لیں۔

اس موقع پر انہوں نے الٹا پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بجائے اصل سوال تو نجم سیٹھی کے بے بنیاد سوالات پر اٹھنا چاہیے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کیون پیٹرسن عمران خان کے بیان کی وجہ سے فائنل کیلئے لاہور نہیں آ رہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ یہ بہت بڑا بیان ہے اور اس کو دوبارہ منظر عام پر لانا چاہیے خصوصاً جبکہ پیٹرسن اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کے لاہور نہ آنے کا فیصلہ تھا اور اس کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں۔ ’اگر سیکیورٹی رسک ہو تو انگلش کھلاڑی کبھی نہیں کھیلتے اور ہم سب یہ بات پہلے سے جانتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'لاہور نہ جانے کا تعلق عمران خان کے بیان سے نہیں'

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے عمران خان کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دیے جانے کے بیان پر فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیا تھا۔

البتہ پیٹرسن نے بعد میں ایک ویڈیو پیغام میں اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا فائنل کیلئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ ذاتی تھا اور اس کا عمران خان کے بیان سے کچھ لینا دینا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024