• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پختونوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے، پرویز خٹک

شائع March 8, 2017

لاہور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پختونوں سے زیادہ محب وطن کوئی بھی نہیں ہے اور وہ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔

پختون ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پختون پاکستانی ہیں اور پنجابیوں، سندھیوں اور بلوچیوں کو اپنا بھائی تصور کرتے ہیں۔

انھوں نے پختونوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے پنجاب حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پختون کسی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے اور اسی وقت خود کو رجسٹر کروائیں گے جب پنجابی، سندھی اور بلوچی خود کو رجسٹر کروالیں گے۔

مزید پڑھیں:پختونوں کو 'ہراساں' کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

انھوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہم سے زیادہ پاکستانی ہیں؟

ساتھ ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خبردار کیا کہ 'ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ ہم باغی ہوجائیں گے'۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پختونخوں کو اس لیے سزا دے رہی ہے کیونکہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اور حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'حکومت پختونوں کو ہراساں کرنا بند کرے'

انھوں نے کہا کہ وہ بذات خود وزارت داخلہ کو پنجاب میں پختونوں سے ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے خط لکھیں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں اتحاد کے نعرے لگا رہی ہے لیکن حقیقت میں پختونوں کو کسی بھی جرم کے بغیر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا پورا حق : رانا ثناء

ان کا کہنا تھا کہ پختون درحقیقت دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ درد پختون ہی محسوس کرتے ہیں۔

یہ خبر 8 مارچ 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Hussain Mar 08, 2017 12:02pm
Don't Worry Mr. Chief Minister (KPK) because we (Karachi peoples) are already faced this situation earlier and any thing which is in favor of our country, we should adopt ASAP because its in our favor. Might be initially its hearting some one but in long term its helpful for us. One thing is right form your end that every one in Pakistan is equal and if something is imposed on one means imposed on all and follow by all. Regards.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024