• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی سے انکار، لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے کو آگ لگادی

شائع March 7, 2017

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ متاثرہ لڑکے کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کا جسم 50 فیصد جھلس گیا ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے انکار پر سابقہ منگیتر کا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 30 سالہ رضوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر گیا تھا جہاں شادی کے مسئلے پر دونوں کی تکرار ہوئی اور لڑکی نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر لڑکے کو آگ لگادی۔

یہ واقعہ ملتان کے علاقے پیراں غائب تھانے کی حدود میں پیش آیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ڈی ایس پی نیو ملتان عمر شہزادہ کے مطابق رضوان کی لڑکی سے دوستی تھی اور وہ اس سے ملنے اس کے گھر گیا تھا تاہم آگ رمضان نے خود لگائی یا لڑکی نے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی اور اس کا ایک ساتھی واقعے کے بعد سے فرار ہے اور لڑکی پہلے ہی شادی شدہ ہے۔

پولیس نے لڑکی کی ماں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لڑکی اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adamı Mar 07, 2017 10:00pm
پولیس نے لڑکی کی ماں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لڑکی اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔is it legal to arrest a relativefor the crime carried out by somone? If yes under which law? Is this tribal area with no law? The police should arrest the culprit. The man is going to die as he hahas over 50% burns. Did the police take his statement?*

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024