• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرن جوہر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

شائع March 6, 2017
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر — ۔
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر — ۔

بولی وڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر سروگیسی عمل (کرائے کی کوکھ) کی مدد سے دو جڑواں بچوں کے والد بن گئے۔

کرن کے ہاں گزشتہ ماہ 7 فروری کو ممبئی کے مسرانی ہسپتال میں دو جڑواں بچوں (بیٹا اور بیٹی) کی ولادت ہوئی، جن کے نام انہوں نے اپنے والدین کے نام پر رکھے۔

کرن جوہر نے اپنے بیٹے کا نام یش اور بیٹی کا نام روہی رکھا، جو ان کی والدہ ہیرو کے نام سے نکلا ہے۔

ہدایت کار نے اس خبر کا اعلان ایک ماہ بعد سماجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

اپنی پوسٹ میں کرن جوہر نے اپنے بچوں کو اپنی زندگی کی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا 'یہ ایک جدباتی لیکن سوچ سمجھ کر لیا گیا فیصلہ تھا، میں نے یہ فیصلہ ایک والد ہونے کی حیثیت سے اپنی ہر ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے کیا ہے، میں نے خود کو ذہنی، جسمانی، جذباتی اور ذرائع آمدورفت کے مسائل کے حوالے سے تیار کرلیا ہے، مجھے یقین ہے میں اپنے بچوں کو پورا پیار دوں گا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دیں گے اور ان کی والدہ اس میں ان کی مدد کریں گی۔

کرن جوہر نے کہا کہ 'اس وقت میرے بچے میری پہلی ذمہ داری ہیں، میرا کام اب پیچھے رہے گا اور میں اس کے لیے تیار ہوں، خدا کے کرم سے میرے پاس نہایت پیار کرنے والی والدہ موجود ہیں، جو ان بچوں کی تربیت میں میری مدد کریں گی اور ساتھ ہی وہ دوست بھی میرے ساتھ ہیں جو میری فیملی کی طرح ہیں'۔

کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم ان کا نام نہیں بتایا۔

کرن جوہر کے تمام دوستوں نے بھی انہیں اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی۔

ہدایت کار فرح خان نے کہا کہ 'خوشی ہے میرے مشورے پر سنجیدگی سے عمل کیا، تمہارے ساتھ ہونے والا یہ سب سے بہترین کام ہے'۔

کپل شرما نے کہا 'کرن جوہر آپ کو اور آپ کی فیملی کو مبارک ہو، روہی اور یش کو بہت پیار'۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی کرن جوہر کو مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024