• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پرویز خٹک کا پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان

شائع March 6, 2017
پشاور زلمی کی ٹیم ٹرافی کے ساتھ—۔ مرتضیٰ علی/وائٹ اسٹار
پشاور زلمی کی ٹیم ٹرافی کے ساتھ—۔ مرتضیٰ علی/وائٹ اسٹار

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے لیے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی اور ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور زلمی کی ٹیم اور منیجمنٹ کو پشاور آنے کی دعوت بھی دی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی فاتح بننے میں کامیاب ہوگئی تو پوری ٹیم پشاور جاکر آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے ساتھ فتح کا جشن منائے گی۔

مزید پڑھیں:پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل چمپین بن گئی

گذشتہ روز (5 مارچ کو) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر پشاور زلمی نے دوسری چمپیئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پشاورزلمی کے کامران اکمل کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے پر میچ کا بہترین بلے باز اور ٹورنامنٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو 'مین آف دی فائنل' کی ٹرافی اور 40 ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Saleem Malik Mar 06, 2017 01:23pm
Dear CM KPK Please don spend on those who are earning well , spend these 20 mil on those who are waiting to come at this level , talent in schools colleges universities and in streets there will a lot of no who will be working as chae wala rikshaw wala etc.
Kamal KSA Mar 06, 2017 04:52pm
And how you can spend our tax money like this?? Please look down to the people who are victims of sever poverty. We wish our politicians learn the meanings of AMEEN, VALUES and CHARACTER

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025