• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر انڈین چینل کی نشریات

شائع March 5, 2017

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) 2017 کے فائنل کا انعقاد ہونے جارہا ہے اور پوری قوم میں جوش وخروش پایا جاتا ہے لیکن لیگ کے مقابلے براہ راست دکھانے والی ویب سائٹ میں حیران کن طورپر انڈین ٹی وی چینل دوردرشن کی نشریات چلتی رہیں۔

پی ایس ایل نے دنیا بھر میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کو حقوق دیے ہیں جو انڈین فرم کی ملکیت ہے، یہ ویب سائٹ پی ایس ایل کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بھی ڈیجیٹل اسٹریمنگ شراکت دار ہے۔

اسی ویب سائٹ پر نشر ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ بھی دکھائے جاتے ہیں اور آج سہ پہر جب psl-t20.com کا وزٹ کیا گیا تو وہاں میچ کی لائیو اسٹریمنگ کی جگہ ہندوستان کا سرکاری ٹی وی دور درشن نشر ہو رہا تھا جس کا اسکرین شاٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ میں انڈین چینل 'دور درشن' چلتا رہا، اسکرین شاٹ
پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ میں انڈین چینل 'دور درشن' چلتا رہا، اسکرین شاٹ

پی ایس ایل کے میچوں کو براہ راست دکھانے کی ذمہ دار نشریات میں ایک ایسے وقت میں ہندوستانی چینل کی نشریات کو دکھایا گیا جب حکام لاہور میں لیگ کے فائنل کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے تھے۔

اگرچہ بظاہر یہ کسی تکنیکی خرابی کا باعث ہے مگر ایک ایسے وقت میں جب پوری قوم متحد اور خوش دکھائی دے رہی ہو یہ خرابی ان پر مسرت لمحات کو بدمزہ کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کی نشریات کے حقوق رکھنے والی برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن پہلے ہی لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو چکی ہے۔

سن سیٹ اینڈ وائن کی دستبرداری کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کے لیے خصوصی معاہدہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025