• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

گلوکارہ پشاورزلمی،بیٹا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاسپورٹرز

شائع March 5, 2017
تصویر بشکریہ حدیقہ کیانی فیس بک
تصویر بشکریہ حدیقہ کیانی فیس بک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پورے سیزن کے دوران جہاں دوستوں،ایک ہی خاندان کے افراد ، حتی کہ میاں بیوی کے میں اختلاف رائے سامنے آتے رہے، وہیں پی ایس ایل کے فائنل میں ماں اور بیٹے کے درمیان بھی ایسا ہی کچھ اختلاف سامنے آیا۔

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی پی ایس ایل کے فاننل کے لیے جہاں پشاور زلمی کی حمایت کر رہی ہیں، وہیں ان کا بیٹا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کر رہا ہے۔

حدیقہ کیانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے گانا گاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

وڈیو میں حدیقہ کیانی نے جب پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے گانا گایا تو ان کا بیٹا ان سے اختلاف کرتا ہے، اور ان سے کہتا ہے کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔

بیٹے کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپورٹ کرنے کی بات سننے کے بعد حدیقہ کیانی نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ اس کا مطلب یہ ہوا کہ میچ کے دوران زبردست جنگ ہونے والی ہے‘۔

اگرچہ حدیقہ کیانی نے بیٹے کا خیال کرتے ہوئے وڈیو میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے پشاور زلمی کی سپورٹ جاری رکھتے ہوئے ان کی جانب سے اچھی پرفارمنس کی امید کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025