• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اینڈی مرے کی دبئی ٹینس میں پہلی کامیابی

شائع March 4, 2017 اپ ڈیٹ March 5, 2017
اینڈی مرے نے متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا—فوٹو: اے ایف پی
اینڈی مرے نے متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا—فوٹو: اے ایف پی

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اسپین کے فرنانڈو ویڈیسکو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ دبئی ٹینس چمپیئن شپ جیت لی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اینڈی مرے نے فرنانڈو ویرڈیسکو کو 73 منٹ کے مقابلے میں باآسانی 6-3 اور 6-2 سے شکست دے دی

اینڈی مرے نے متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ ٹرافی حاصل کی ہے جبکہ 5 سال قبل فائنل میں روجر فیڈرر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دبئی ٹینس چمپیئن شپ میں کامیابی کے بعد اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ 'یہاں پر فائنل جیتنا بہت اچھا ہے اور پہلی مرتبہ ٹرافی حاصل کرنے کا احساس بھی عظیم ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے آج اچھا میچ کھیلا حالانکہ میرا آغاز کسی حد تک سست تھا لیکن ایک دفعہ جب جم گیا تو پھر مضبوط اختتام کردیا۔

اینڈی مرے کی یہ ہسپانوی کھلاڑی کے خلاف 13 ویں فتح ہے جبکہ ایک مرتبہ انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں دوہا میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست کےبعد یہ ان کا 2017 میں کسی ٹورنامنٹ میں دوسرا فائنل تھا۔

اینڈی مرے گزشتہ ایک سال سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور گزشتہ سال ہی نوواک جوکووچ سے عالمی نمبر ایک کا اعزاز بھی چھین لیا تھا۔

اینڈی مرے نے گزشتہ 16 ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 14 کے فائنل تک رسائی کی جبکہ گزشتہ آٹھ مقابلوں میں سے 7 کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024