• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

عمران خان کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت

شائع March 4, 2017

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کا دعوت نامہ بھیجوا دیا جبکہ انھوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میچ دیکھنے کے لیے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'پی ایس ایل کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں'۔

مزید پڑھیں:پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل فائنل کیلئے لاہور پہنچ گئی

قبل ازیں پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعظم، چاروں گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے علاوہ سابق کرکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی دعوت دی تھی مگر عمران خان کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا تھا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 'پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لیے دلی طور پر دعاگو ہوں'۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ہماراجذبہ ہی ہماری طاقت ہے: احمد شہزاد

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق اور شام میں بھی میچ کھیلا جاسکتا ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم جانے کا بھی اعلان کردیا تھا جبکہ عمران خان نے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان انکلوژر میں شائقین کے مفت داخلے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:'قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ فری کیے جائیں'

عمران نے خان نے کہا کہ 'امید کرتا ہوں قوم اور کرکٹ شائقین کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا'۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے کھلاڑی پہنچ چکے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز بھی لاہور آگئے ہیں جو فائنل میں کمنٹری کریں گے۔

پشاورزلمی کے پانچوں غیرملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آرہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے درمیان 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025