• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

ہماراجذبہ ہی ہماری طاقت ہے: احمد شہزاد

شائع March 4, 2017
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے پہلے ایونٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی—فائل/فوٹو: پی سی بی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے پہلے ایونٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی—فائل/فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی کے مقابلے میں ان کی ٹیم کو کمزور سمجھا جا رہا ہے لیکن ہمارا جذبہ ہماری طاقت ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ 'جو چیزیں گزشتہ سال مکمل ہونے سے رہ گئی تھیں اب اللہ نے اس کو پورا کرنے کا موقع دیا ہے جس کی تیاری کے لیے ہم یہاں اکھٹے ہوگئے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'گوکہ ہمارے غیرملکی کھلاڑی بھی چلے گئے ہیں اور جس کے ساتھ ہمارا میچ ہے ان کے غیرملکی کھلاڑی بھی آرہے ہیں اور یقیناً ہمیں نقصان ہوگا لیکن یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے دو اور تین اوور میں میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے'۔

کیون پیٹرسن، رلی روسو، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ جیسے کھلاڑی جنھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن وہ لاہور آنے سے انکار کرکے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان

احمد شہزاد نے کہا کہ 'کافی لوگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمزور اور پشاورکو بھاری کہہ رہے ہیں تو میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس وقت بھی کمزور تھے جب پی ایس ایل میں آئے تھے اور یہ ٹیم دوسری مرتبہ فائنل کھیلنے والی ٹیم ہے'۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا پلے آف جتوانے والے بلے باز نے کہا کہ 'ہمارا جذبہ ہی ہماری طاقت ہے اور وہ جن میں ہے وہ یہی پر ہیں اور ہار جیت ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے، تین، چار کھلاڑیوں پر بھاری ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے'۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کئی کھلاڑی فائنل کی تیاریوں کے لیے گزشتہ روز کراچی سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے لاہور روانہ

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غیرملکی متبادل کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے فائنل میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی تھی جبکہ اس دفعہ فائنل میں پشاورزلمی سے مقابلہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025