• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

پی ایس ایل فائنل: بلوچستان اسمبلی کے ارکان کیا چاہتے ہیں؟

شائع March 4, 2017

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل تک پہنچ چکی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی نہایت خوش اور فائنل میں جیت کے لیے پرجوش ہیں۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت نے کہا، 'ہمیں بے حد خوشی ہے کہ اس دفعہ بھی ہم فائنل میں آئے اور ہمیں توقع ہے کہ اس مرتبہ کا فائنل کوئٹہ کی ٹیم جیت کر آئے گی'۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے کوئٹہ کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا، 'میں تمام صوبے کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پی ایس ایل میں ہماری ٹیم فائنل تک پہنچ گئی، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے'۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے فائنل میں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ہی نصر اللہ زیرے نے ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا، 'ہمیں امید ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم نے جس طرح باقی میچز کھیلے ہیں، فائنل میں بھی وہ ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی اور جیت کر دکھائے گی'۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت رحمت صالح کا کہنا تھا کہ 'ہر شخص کی کسی نہ کسی ٹیم کے ساتھ ہمدردیاں ہوتی ہیں، لہذا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے میری سپورٹ قدرتی ہوگی'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پی ایس ایل ہمارے ملک کا چہرہ ہے اور ساری ٹیموں نے ہمارے ملک کا نہاہت خوبصورت چہرہ پیش کیا ہے، میں اس حوالے سے سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے لاہور روانہ

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، جس کا ٹاکرا 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں 2016 میں بھی فائنل میں پہنچی تھی تاہم اسے اسلام آباد سے 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے جہاں پورے ملک میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے، وہیں صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے انعقاد کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھولے جاسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025