• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی فوج میں مظالم سے پردہ اٹھانے والے اہلکار کی پراسرار موت

شائع March 3, 2017
— فوٹو: ٹوئٹر @Ghostofarmy
— فوٹو: ٹوئٹر @Ghostofarmy

بھارتی فوج میں افسران کے مظالم سے پردہ اٹھانے والے اہلکار کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیرالا کا فوجی اہلکار روئے میتھیو ناسک میں فوجی چھاؤنی کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

روئے میتھیو نے چند روز قبل ہی اپنے سینئر افسران پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کی لاش ریاست مہاراشٹرا میں اس کے کیمپ کے قریب سے ملی۔

اگرچہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ روئے نے خودکشی کی، لیکن 33 سالہ اہلکار کے اہلخانہ نے کہا کہ انہیں روئے کی موت میں کسی سازش کا خدشہ ہے۔

رائے میتھیو کے اہلخانہ نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص کھانے کا شکوہ کرنے والے بھارتی فوجی پر 'ذہنی ٹارچر'

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی کا واقعہ بھارتی فوج میں چھوٹے رینک کے اہلکاروں سے ناروا سلوک اور انہیں ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد پیش آیا۔

روئے میتھیو ریاست کیرالا کے شہر کولام میں مقیم اپنی بیوی سے فون پر بات کرنے کے ایک روز بعد پیر کو لاپتہ ہوگیا تھا۔

روئے نے مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سینئر افسران پر ناسک چھاؤنی میں ناروا سلوک کے الزام لگائے تھے۔

ان کا مراٹھی زبان میں دیا گیا یہ انٹرویو پیر کے روز نشر کیا گیا۔

اگرچہ چینل نے روئے میتھیو کی شناخت خفیہ رکھنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن روئے نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ اس کے سینئر افسران کو اس سے متعلق پتہ چل گیا ہے۔

روئے میتھیو کی اہلیہ فِنی میتھیو نے کہا کہ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد سے ان کا اپنے شوہر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: 'سرحد پر بھارتی فوجیوں کو کھانے کے لالے'

روئے میتھیو کے بھائی جان میتھیو کا کہنا تھا کہ ’کمانڈنگ افسر نے ہمیں بس یہ بتایا کہ انہیں روئے سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے علاوہ ہمیں معاملے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔‘

روئے کے اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میتھیو اکثر اپنے یونٹ میں افسران کے ناروا سلوک اور مبینہ طور پر غلامی کرائے جانے کا ذکر کرتا تھا، جبکہ جونیئر اہلکاروں کو افسران کے گھروں کے کام کرنے کے لیے بھی مجبور کیا جاتا تھا۔‘

روئے میتھیو کی اہلیہ نے ریاستی وزیر اعلیٰ پینارائی ویجاین سے معاملے پر مداخلت کی درخواست کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024