• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تھری ڈی پرنٹڈ گھر کی تعمیر صرف ایک دن میں ممکن

شائع March 3, 2017
— فوٹو بشکریہ ایپس کور
— فوٹو بشکریہ ایپس کور

ایک گھر کی تعمیر کے لیے کئی ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے جبکہ لاکھوں روپوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ یقین کریں گے کہ آپ صرف چوبیس گھنٹے یعنی ایک دن میں محض دس ہزار ڈالرز کی لاگت سے ایک گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی ایک کمپنی اپیس کور تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے 400 اسکوائرفٹ کاگھرایک دن میں تعمیر کردیتی ہے جس کی لاگت دس ہزار ڈالرز یا دس لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

یہ کمپنی گھر کی تعمیر موبائل تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے کرتی ہے جیسا آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ بھی سکتے ہیں۔

گھر کے اہم عناصر بشمول دیواریں، کمرے اور دیگر کو کنکریٹ کے مکسچر کے ساتھ پرنٹ کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد کھڑکیاں اور دیگر سامان جیسے سیڑھیوں وغیرہ کو بعد میں شامل کیا جاتا ہے جبکہ پینٹ کو بھی گھر کے باہر کیا جاتا ہے۔

اس پوورے کام کی لاگت یا گھر کی تعمیر کا خرچہ 10134 ڈالرز ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تھری ڈی پرنٹڈ یہ گھر 175 سال تک قابل استعمال رہ سکتا ہے اور اس کے لیے انہوں نے روس میں ایک گھر تعمیر بھی کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہم لوگوں کے اس نظریے کو بدلنا چاہتے ہیں کہ کسی گھر کی تعمیر بہت جلد نہیں ہوسکتی درحقیقت یہ ماحول دوست اور پائیدار گھر ایک دن میں تعمیر ہوسکتا ہے۔

کمپنی کا عزم ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن کر ہر ملک میں رہائش کے مسائل کو حل کردے۔

اس سے قبل دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ چین میں گزشتہ سال تعمیر کی گئی تھی جس کے لیے 45 دن کا عرصہ لگا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024