• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور آنے کی تصدیق

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی 5 مارچ کو لاہور میں ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزا ملنے کی بھی تصدیق کی۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پانچوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستانی ویزا جاری ہوچکا ہے اور اگر ہم کوالیفائی کرتے ہیں تو وہ لاہور میں فائنل کھیلیں گے۔‘

قبل ازیں پشاور زلمی کے اسٹار بیٹسمین شاہد آفریدی نے ٹیم کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کے فائنل کے لیے لاہور آنے کا اشارہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لاہور آنے کا اشارہ دے دیا

تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ’اچھی خبر‘ کا باضابطہ اعلان پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جمعہ کو کھیلے جانے والے پلے آف میچ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین انگلش کھلاڑیوں کیون پیٹرسن، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے بھی کھلاڑیوں کو لاہور نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024