• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پائریٹس آف کیرئیبین 5 کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز

شائع March 2, 2017 اپ ڈیٹ March 3, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ڈزنی اسٹوڈیوز کی فلم سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین بچے بڑے ہر ایک کو پسند آتی ہے اور اب اس کے نئے حصے کا پہلا مکمل ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔

اگر تو آپ کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کو پسند کرتے ہیں تو یہ ٹریلر اس فلم کو دیکھنے کی خواہش کو مزید بھڑکا دے گا جو کہ آخری بار 2011 میں پردہ اسکرین پر نظر آیا تھا۔

چھ سال بعد اس سیریز کی پانچویں فلم پائریٹس آف دی کیرئیبین : ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز کے ٹریلر میں جو سب سے بڑا اشارہ دیکھنے میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ پانچویں فلم اس سیریز کی آخری ہوسکتی ہے۔

اس فلم میں جوئیر بارڈیم کیپٹن سلازر کے روپ میں بطور ولن نظر آئیں گے جو کہ جیک اسپیرو کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔

ٹریلر کے مطابق لڑکپن میں جیک اسپیرو نے کیپٹن سلازر کو نقصان پہنچایا تھا جو پھر پائریٹ ہنٹر بن گیا اور اب وہ انتقام چاہتا ہے۔

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ ٹریلر میں اسے سیریز کی آخری فلم یا ایڈونچر کا اشارہ دیا گیا ہے جو کہ اس کی کامیابی کے امکان کو مزید بڑھا دے گا۔

یہ فلم رواں سال 26 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جس کا ٹریلر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024