• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لاہور آنے کا اشارہ دے دیا

شائع March 2, 2017

پشاور زلمی کے اسٹار بیٹسمین شاہد آفریدی نے ٹیم کے کپتان اور ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کے فائنل کے لیے لاہور آنے کا اشارہ دے دیا۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ’اچھی خبر‘ کا باضابطہ اعلان پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جمعہ کو کھیلے جانے والے پلے آف میچ کے بعد کیا جائے گا۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ایک رن سے ہارنے کے باوجود ہماری کراچی کنگز کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پورے جوش کے ساتھ پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں کوئٹہ کی فتح کا پورا کریڈٹ ان کے باؤلر محمد نواز کو دیتا ہوں جنہوں نے دباؤ کے باوجود بہترین پرفارمنس دی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’محمد نواز نے میچ کے اہم مرحلے میں 3 یارکرز ڈیلیوریز کیں اور کوئٹہ کی جھولی میں فتح ڈال دی۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پشاور زلمی کے تقریباً تمام کھلاڑی دوبارہ فارم میں آگئے ہیں جو کہ کراچی کے خلاف انتہائی اہم میچ کے لیے اچھا شگون ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنا کردار جانتا ہے اور ہم پلے آف میچ میں کراچی کنگز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024