• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

شیخ رشید کو پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ مل گیا

شائع March 2, 2017

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے میچ دیکھنے کیلئے لاہور جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد کے ساتھ ہی ملک بھر کے عوام ٹکٹ کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں اور شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے بے چین نظر آتے ہیں۔

انہی سیاستدانوں میں سرفہرست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں جو فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

ٹکٹ ملنے پر مسرور شیخ رشید نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے قذافی اسیٹڈیم جاؤں گا اور عوام کے ساتھ مل کر سیٹیاں بجاؤں گا۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پیر کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن شیخ رشید کے اتحادی اور پاکستابن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخر بند سڑکوں اور سخت سیکیورٹی سے ہم امن کا کیا پیغام پہنچائیں گے؟۔

البتہ شیخ رشید نے فائنل کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اچھا فیصلہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فائنل دیکھنے کیلئے لاہور جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024