• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نرگس فخری پشاور زلمی کی حامی

شائع March 2, 2017
بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری — فوٹو/ اے ایف پی

ویسے تو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں سب ہی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں، کوئی کراچی کنگز کا حامی ہے، تو کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیتنے کی دعائیں مانگ رہا ہے اور اب بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھی پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے۔

امریکی نژاد بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔

مزید پڑھیں: نرگس فخری پاکستان میں کام کی خواہشمند

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں نرگس فخری پشاور زلمی کی حمایت میں بولتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں نرگس فخری کا کہنا تھا، 'میں اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتی ہوں اور خاص دعائیں میرے دوست جاوید آفریدی کے لیے بھی، میرا پیار اور سپورٹ آپ سب کے ساتھ ہے'۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کا اگلا میچ کراچی کنگز کے ساتھ کل یعنی 3 مارچ کو ہوگا، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم اتوار 5 مارچ کو ہونے والے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024