• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی جیلوں سے 39 پاکستانی شہری رہا

شائع March 2, 2017

بھارتی جیلوں میں قید 18 ماہی گیروں سمیت 39 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے قید پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔

واہگہ بارڈر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو کھانا اور جوس پیش کیا۔

رینجرز حکام نے واہگہ بارڈر پر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی شہریوں کو ایدھی انتظامیہ کے حوالے کردیا جہاں سے انہیں لاہور کے گلبرگ ایریا میں قائم ایدھی ہوم لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مزید 219 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد ان کے اپنے گھروں میں بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران جیلوں میں قید 400 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جاچکا ہے، لیکن اس کے مقابلے میں بھارتی جیلوں سے رہا کیے جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد کئی گنا کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024