• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ سامنے آگئی

شائع March 2, 2017
یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں صرف 6 کلو گرام اضافہ بھی کینسر کے مرض کا خطرہ 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی امپیریل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار ہونا 11 مختلف اقسام کے کینسر جیسے معدے، آنتوں اور غذائی نالی کے سرطان کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند جسمانی وزن میں 5 سے 6 کلو گرام اضافہ جگر کے کینسر کا خطرہ 56 فیصد تک بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ اگر ہر شخص جسمانی وزن کو صحت مند پیمانے پر برقرار رکھ سکے تو ہر سال سامنے آنے والے کئی قسم کے کینسر کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی سے ہٹ کر جسمانی وزن وہ اہم ترین ذریعہ ہے جس سے لوگ کینسر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کی شرح میں اضافے کے باعث یہ ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کو فوری ترجیح دی جائے۔

2 سال قبل کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق کے دوران اس جان لیوا مرض کی دس ایسی علامات بیان کی گئی تھیں جن سے اس کی تشخیص کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان علامات کو اکثر افراد عمر بڑھنے کے اثرات کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانکہ ان پر توجہ دی جانی چاہیئے۔

یہ علامات درج ذیل ہیں :

  • مسلسل کھانسی یا آواز کا بیٹھ جانا پھیپھڑوں کے کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

  • جسم پر تِل کا مقام اچانک تبدیل ہوجانا جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہوسکتا ہے۔

  • آنتوں کی عادت میں مسلسل تبدیلی آنتوں کے کینسر کی جانب اشارہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہے خاص طور پر منہ کے اندر تو یہ منہ کے کینسر کی مضبوط علامت ہوسکتی ہے۔

  • نگلنے میں مسلسل مشکل کا ایک مطلب کسی فرد میں خوراک کی نالی میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

  • بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی متعدد اقسام کے کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

  • مثانے کی عادات میں مسلسل تبدیلی مردوں میں مثانے کے کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے۔

  • بغیر کسی وجہ کے جسم پر گومڑ یا گلٹی کا ابھر آنا اس جان لیوا مرض کی متعدد اقسام کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

  • بغیر کسی وجہ کے مسلسل درد کا احساس مختلف اقسام کے کینسر کے باعث بھی ہوسکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ تکلیف جسم کے کس حصے میں ہورہی ہے۔

  • بلاوجہ خون کا بہنا آنتوں یا گردن کے کسی حصے میں کینسر کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024