• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راولپنڈی میں بچی ریپ کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

شائع March 1, 2017

راولپنڈی کے علاقے اسماعیل آباد سے 10 سالہ بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر واہ کے علاقے اسماعیل آباد سے دو دن قبل 10 سالہ طالبہ عائشہ پروین کو پڑوسی سمیت دو ملزمان نے اغوا کرلیا تھا۔

ملزمان تیمور اور کامران نے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور بچی کے اہلخانہ کو بتانے کے خوف سے اس کا گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو قریبی پُل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 17 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا جرم کے بعد ملزمان واپس اپنے گھروں کو چلے گئے اور مقتولہ کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے لگ گئے۔

اس دوران محلے کے کسی شخص نے راز کھول دیا کہ عائشہ کو محلہ دار کامران ساتھ لے کر گیا، جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ جرم میں اس کے ساتھ تیمور حسین بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: 5 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

یاسر کیانی نے کہا کہ کامران کے بیان کے بعد تیمور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے اور اسے ہری پور کے علاقے جنڈیال سے گرفتار کیا گیا، جبکہ بچی کی لاش برآمد کرلی گئی۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024